اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے عالم اسلام کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے تہران میں پچھلے دنوں اسلامی ملکوں کے تیرہویں بین الپارلیمانی اجلاس کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عالم اسلام کے دشمنوں کا مقصد اسلام کو نابود کرنا ہے بنابریں امریکا اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے مقابلے میں اسلامی ملکوں کی ہوشیاری ضروری ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے فلسطین اور یمن کے بارے میں بعض اسلامی ملکوں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول کے بارے میں دنیا کے مسلمانوں کی خاموشی جائز نہیں ہے اور عالم اسلام کو شجاعت کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ایران اور عالم اسلام کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات امریکا کی حمایت اور آل سعود کے پیسوں سے انجام پا رہے ہیں اور اسلامی ملکوں کو چاہئے کہ وہ پوری شجاعت وقوت اور اتحاد کے ذریعے میدان میں ڈٹ جائیں اور سازشوں کو ناکام بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲